تازہ کاوشِ منقبت
ہر اک میداں میں تھے غالب علی ابنِ ابی طالب
بہر لمحہ بہر جانب علی ابنِ ابی طالب
بہر لمحہ بہر جانب علی ابنِ ابی طالب
شبِ تاریکِ باطل کو مجالِ سرکشی کیا ہو
ہیں حق کی مشعلِ ثاقب علی ابنِ ابی طالب
ہیں حق کی مشعلِ ثاقب علی ابنِ ابی طالب
بغیر ان کی محبت کے مرا ایماں نہ کامل ہو
ہیں تسلیمات میں واجب علی ابنِ ابی طالب
ہیں تسلیمات میں واجب علی ابنِ ابی طالب
رموزِ بے نہایت اس سے کھل جاتے ہیں قرآں کے
جس آیت کی طرف راغب علی ابنِ ابی طالب
جس آیت کی طرف راغب علی ابنِ ابی طالب
کھنچا جاتا ہے اپنا دامنِ دل ان کی جانب ہی
عجب ہی طرح کے جاذب علی ابنِ ابی طالب
عجب ہی طرح کے جاذب علی ابنِ ابی طالب
ابوبکر و عمر فاروق و عثمانِ غنی کے بعد
شہِ دیں کے بنے نائب علی ابنِ ابی طالب
شہِ دیں کے بنے نائب علی ابنِ ابی طالب
بنے ایامِ طفلی ہی میں جان و دل سے اے فاضل
رسول اللہ کے صاحب علی ابنِ ابی طالب
رسول اللہ کے صاحب علی ابنِ ابی طالب
فاضل میسوری
0 Comments